بچوں کے لئے ہمیشہ سے صبح سویرے اٹھ کر سکول کے لئے تیار ہونا ایک مشکل کام ثابت ہوا ہے لیکن ماہرین نے صبح جلدی جاگنے کو طالبعلموں کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے
تحقیقات کے مطابق جو بچے اپنی نیند نہ پوری ہونے پر صبح سویرے جلدی اٹھنا سکول جاتے ہیں
وہ دماغی طور پر زیادہ سونے والے بچوں کے مقابلے میں سست ہوتے
ہیںسائنسدانوں نے یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے نوجوان بچوں کو دو گروپس میں تقسیم کر لیا ایک گروپ کو دوسرے کے مقابلے 34منٹ زیادہ سونے دیا
جس سے ان کی کارکردگی زیادہ واضح طور پر سامنے آئیں زیادہ سونے والے بچے سارا دن تروتازہ اور پھرتیلے رہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کا سکول صبح دیر سے شروع کیا جائے تو ان کی صلاحیتیں زیادہ نکھر کر سامنے آئیں گی
