ملک میں لوگوں کو عقیدہ ختم نبوت کے نام پر سازشی لوگ اُکسا رہے ہیں


ملک میں لوگوں کو عقیدہ ختم نبوت کے نام پر سازشی لوگ اُکسا رہے ہیں
 
 رپورٹ کے مطابق نورالحق قادری جو وزیر برائے مذہبی امور ہے انہوں نے ایک کانفرنس میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک عقیدہ ختم نبوت پر بنا ہے یعنی اسلام پر بنا  جس پر تمام مسلمہ کا اتحاد اور یقین ہے
 
 کہ ہمارے نبی آخری پیغمبر ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں اس بیان کو اُجاگر کرکے آئے ہیں اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر بھی جس کے باعث انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں
 
 مزید انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا کہا ہے یہ تو انشاءاللہ بن کے رہے گی چاہے اس کی حکومت میں یا کسی اور حکومت کو اس کام کی سعادت نصیب ہو
 
 انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ سازشی لوگ عقیدہ ختم نبوت پر لوگوں کو مذہب کے نام پر اکسا رہے ہیں یہ بات یاد رہے وہ لوگ اس ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے

Blogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی