بھارت میں ستمبر کے مہینے کے دوران ایک صدی کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی اور موجودہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک بھارت کے 130 شہری ہلاک ہوچکے ہیں
عام طور پر مون سون سیزن کے چار ماہ میں جتنی بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں اس مرتبہ اس سے 9 فیصد زیادہ بارش ہوچکی ہے
جوکہ ایک صدی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے.
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش اب تک کی ہونے والی گزشتہ تمام بارشوں کے ریکارڈ توڑ چکی ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق اس قدر شدت سے ہونے والی بارشوں نے تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ اب تک سینکڑوں افراد کو بے گھر زخمی اور ہلاک کر دیا ہے.